شاہ محمود قریشی 195

اپوزیشن کی کوششیں چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کے مترادف ہے،وزیرخارجہ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کی کوششیں چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کے مترادف ہے، اپوزیشن کی کوششیں ناکام ہوں گی، اپوزیشن نے مختلف حلیفوں سے رجوع کی کوشش کی، بتایا گیا کہ آصف زرداری صاحب تیمارداری کےلئے آئے جو اخلاقی تقاضا ہے، بتایا کہ زرداری صاحب کا سیاسی مدعا سنا ضرور لیکن کوئی وعدہ نہیں کیا۔

بدھ کو اپوزیشن کے سیاسی روابط کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ میرا تجزیہ ہے کہ ان کا مشن ناکام رہا ہے، میری رائے میں یہ ماضی کی طرح پھرنا کام ہوں گے، اپوزیشن کا دوغلا پن کھل کر سامنے آ گیا ہے، یہ پہلے ایک دوسرے پر وار کرتے ہیں پھر مفادات کےلئے سر جوڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر میں پیغام عوام تک پہنچانے کےلئے جلسوں کی روایت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں