فواد چوہدری

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا آئینی طریقے سے جواب دیں گے،فواد چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا آئینی طریقے سے جواب دیں گے، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں کبھی کامیابی نہیں ہو گی ، ہمارے پاس اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے، پی ڈی ایم کی اپنی صفوں کے اندر یکسوئی نہیں ہے۔

اتوار کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مجموعی ملکی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے اہم امور بھی زیر غور آئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا آئینی طریقے سے جواب دیں گے، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں کبھی کامیابی نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور پی ٹی آئی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، ہمارے پاس اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کی اپنی صفوں کے اندر یکسوئی نہیں ہے