اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کےلئے قانونی مسودے پر اعتراض کرنے والے قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ اپوزیشن کو ”ہیومن رائٹس“ کا نہیں”کریمنلر وائس“ کا تحفظ عزیز ہے۔
بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف مسودہ قانون کی مخالفت کرنے والے قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں، اپوزیشن احتساب سے بچنے کےلئے افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ اپوزیشن کو ”ہیومن رائٹس“ کا نہیں”کریمنلر وائس“ کا تحفظ عزیز ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اب ناکامی اپوزیشن کا مقدر ہے









