فوادچوہدری 142

اپوزیشن کو ایک بار پھر کہتا ہوں عدالت کے بجائے اسپیکر آفس آئے،فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ایک بار پھر کہتا ہوں عدالت کے بجائے اسپیکر آفس آئے، اصلاحات کیلئے اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں فوادچوہدری نے کہا کہ ای وی ایم کے نظام کو پہلے سمجھیں، تمام خدشات دور کریں گے، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پر پیچھے نہیں ہٹ سکتے، یہ ہمارا انتخابی وعدہ تھا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شریف زرداری فیملی سیاست قصہ پارینہ ہے، اب اپوزیشن میں بھی نئے کھلاڑیوں کی باری ہے، اگلے دو سال پاکستان کی تاریخ کے اگلے دو عشروں کی سیاست طے کریں گے، 1990 کی دہائی کی سیاست کا مکمل اختتام اگلے دو سالوں میں طے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں