شہباز گل

اپوزیشن کو اندازہ نہیں تھا کہ ان کا مقابلہ عمران خان کے ساتھ ہے، شہباز گل

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اندازہ نہیں تھا کہ ان کا مقابلہ عمران خان کے ساتھ ہے،ان کو لگا آگے مشرف ہے جس نے مرحومہ کلثوم نواز کے ایک جلسے کے بعد گھٹنے ٹیک دئیے تھے اور بدنام زمانہ این آر اوشریف برادران کو دے دیا جس کے جرمانے اور نقصانات پاکستان آج تک ادا کر رہا ہے ۔

اتوار کو سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ اس بار بھی انہوں نے وہی طریقہ اپنایا،جلسے جلوس گالی گلوچ قومی اداروں پرحملہ۔این آر اولینے کے لئے ایک طرف شہباز شریف پاﺅں میں، دوسری طرف محمد زبیر عمر چوکھٹ پر،تیسری طرف مریم اور فضل سٹیج پر دھونس دھمکی کے ساتھ،چوتھی طرف بلاول کبھی ہاں کبھی ناں۔لیکن سب چالوں کے باوجود ان کو این آر اونہیں ملے گا۔

کیونکہ سامنے عمران خان کھڑا ہے۔شہباز گل نے ایک اور بیان میں مزید نے کہا کہ آج مسلم لیگ ن کا مشہور زمانہ قبضہ مافیا گنڈا گروپ کھوکھر پیلس کی بدمعاشی ملیامیٹ ہو گئی۔حکومت پنجاب نے اربوں روپے کی38کنال سرکاری زمین پر قبضہ پر واقعہ کھوکھر پیلس کو زمیں بوس کر دیا-اب عمران خان اسی زمین پرغریبوں کے گھر بنائے گا۔مبارک ہوعثمان بزدار اور لاہور پولیس وانتظامیہ کو۔