وزیراعلی پنجاب

اپوزیشن کورونا وبا کے دوران قومی ذمہ داریوں کا ادراک کرنے سے قاصر ہے ،وزیراعلی پنجاب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کورونا وبا کے دوران قومی ذمہ داریوں کا ادراک کرنے سے قاصر ہے، عوام کو کورونا سے بچا وضروری ہے نہ کہ بے وقت جلسے۔

پیر کو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کورونا کی دوسری لہر کو روکنے کے لئے کوشاں ہے، مسترد شدہ عناصر جلسہ پولیٹیکس کر رہے ہیں، کورونا وبا کی موجودہ صورتحال میں جلسوں کا رتی بھر جواز نہیں، حکومت انسانی جانوں سے کھیلنے ہرگز اجازت نہیں دے گی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا سیاسی مفادات کے لئے اپوزیشن نے قومی مفاد کو پس پشت ڈال دیا، غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔