فیصل جاوید

اپوزیشن کل نہیں آج تحریک عدم اعتمادلائے، فیصل جاوید

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کل نہیں آج تحریک عدم اعتماد لائے، اپوزیشن کامسئلہ مقصود چپڑاسی کے اکاونٹس ہیں، اتحادیوں نےہرموقع پرثابت کیاحکومت کےساتھ ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں پی ڈی ایم پاش پاش ہوئی، اسٹیٹ بینک،فنانس ترمیمی بل پربھی اپوزیشن کوشکست ہوئی۔ فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت نےآج 2بل اسمبلی سے منظورکرائے، اپوزیشن کل نہیں آج تحریک عدم اعتمادلائے، اپوزیشن بارگین کی کوشش کررہی ہے کہ کسی طرح این آراومل جائے۔