اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تمام غیرجانبدارتجزیہ کار بھی کہ رہے ہیں کہ جلسہ میں15 سے 18 ہزارلوگ تھے اوراپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا۔
ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ جلسے میں قائدین کی تقاریر میں لچر زبان استعمال کی گئی اوراداروں کیخلاف محاز بنانے کی ناکام کوشش کی گئی،لگتا یہی ہے کہ اس جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا۔انہو ں نے کہا کہ جلسہ میں15 سے 18 ہزارلوگ تھے اوراپوزیشن کا پہلا جلسہ کوءتاثر قائم نہیں کر سکا۔