وزیر اعلیٰ پنجاب

اپوزیشن کا عدم اعتماد کا خواب ہمیشہ خواب ہی رہے گا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا عدم اعتماد کا خواب ہمیشہ خواب ہی رہے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اپوزیشن کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، یہ عوام کیلئے نہیں، اقتدار کیلئے تڑپ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین برس کے دوران اپوزیشن نے انتشار کی سیاست کی، یہ نہیں چاہتے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھے۔عثمان بزدار نے کہا کہ کبھی آر پار اور کبھی استعفوں کے خالی نعرے لگائے، اب اپوزیشن نے عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے پاس نمبر گیم ہی پوری نہیں، یہ عدم اعتماد کیا لائیں گے، اپوزیشن کا عدم اعتماد کا خواب ہمیشہ خواب ہی رہے گا اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔