سینیٹر شبلی فراز

اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدام پر واویلہ سمجھ سے بالاتر ہے، سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا سینیٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے اقدام پر واویلہ مچا نا سمجھ سے بالاتر ہے،اوپن بیلٹ کی مخالفت کر کے انہوں نے واضح کردیا کہ یہ سیاست میں پیسے کی سیاست ختم نہیں کرنا چاہتے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ انتخاب میں شفافیت جمہوریت کی مضبوطی ہے۔