عثمان بزدار ن

اپوزیشن کا بے مقصد احتجاج بے وقت کی راگنی ہے، وزیراعلی پنجاب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا بے مقصد احتجاج بے وقت کی راگنی ہے، احتجاجی عناصر ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے عوام میں بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں، مسترد شدہ عناصر کا بیانیہ پٹ چکا، ان کی قسمت میں رونا ہی ہے، یہ روتے رہیں گے اور وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھتا جائے گا، پاکستان کے موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔