اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ براڈ شیٹ پر رفیق تارڑ، افتخار چوہدری اور ملک قیوم پر مبنی کمیشن تشکیل دیا جائے۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ان کو پتہ ہے کہ جب بھی ایسے لوگ احتساب کریں گے جن کو خریدنا مشکل ہو گا، ان کی چیخیں آسمان تک جائیں گی یہ ہی اب ہو رہا ہے،آپ کے پاس دو راستے ہیں یا پیسے واپس کریں یا جیل کاٹیں۔