سینیٹر فیصل جاوید

اپوزیشن پر عوام کا بھر پور عدم اعتما دہے، اپوزیشن جس بند گلی میں پھنس گئی ہے اب انہیں فیس سونگ چاہیئے ،فیصل جاوید

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن پر عوام کا بھر پور عدم اعتما دہے، اپوزیشن جس بند گلی میں پھنس گئی ہے اب انہیں فیس سونگ چاہیئے ،مگرا نہیں (فیس ) منہ کی کھانی پڑے گی ۔

پیر کو سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ عدم اعتماد لانا ہے تو شوق سے لائیں،انشاءاللہ آپ کا عدم اعتما د وزیراعظم عمران خان پر اعتماد پلس میں بدل جائے گی ۔