فواد چودھری

اپوزیشن نے گوجرانوالہ سٹیڈیم بھرنا تھا، انہوں نے آدھا سٹیڈیم چھوڑ کر سٹیج لگایا ،فواد چودھری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے گوجرانوالہ سٹیڈیم بھرنا تھا، انہوں نے آدھا سٹیڈیم چھوڑ کر سٹیج لگایا، پہلے ہی گنجائش 30 ہزار تھی جو اب 20 ہزار رہ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا اتنی جماعتیں مل کر بھی ناکامی کے خوف کا شکار ہیں، یہ عمران خان ہی تھے جنہوں نے مینار پاکستان کا گرانڈ بھر دیا تھا، ان سب سے مل کر بھی اس کا آدھا نہیں ہونا۔