کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے بلدیاتی ترمیم بل کو ابھی تک صحیح سے نہیں دیکھا، صوبے کے خاطر مل بیٹھ کر بات کریں، مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے، بلدیاتی الیکشن میں فتح پیپلز پارٹی کی ہی ہوگی۔
احتساب عدالت پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا بلدیاتی بل میں ترمیم پر اپوزیشن سے بات کی تھی، انہوں نے بل کو صحیح سے نہیں دیکھا، اپوزیشن اور حکومت کو ایک جگہ بٹھا سکتا ہوں، صوبے کے خاطر بات کرنا ہوگی، بل میں مزید ترامیم کی بھی گنجائش رہتی ہے، اگر اپوزیشن سمجھتی ہے کہ بل میں مزید بہتری ہوسکتی ہے تو بات کرے۔