کرغزستان 191

اپوزیشن ملک میں امن و امان بحال کرنے میں مدد کرے، کرغز صدر

بشکیک (ر پورٹنگ آن لائن)کرغزستان کے صدر سورن بائے جین بیکوف نے ملک کی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی مفاد میں صبر و تحمل سے کام لیں اور ملک میں امن و امان بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں کرغزستان کے صدر سورن بائے جین بیکوف نے ملک کی سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ قومی مفاد میں صبر و تحمل سے کام لیں اور ملک میں امن و امان بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کرغزستان میں اتوار تین اکتوبر کے متنازعہ الیکشن کے بعد اپوزیشن نے مظاہرے شروع کر دیے تھے۔ دارالحکومت بشکیک میں حکومت مخالف مظاہرین نے پارلیمان سمیت شہر کی کئی اہم عمارتوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ وزیراعظم سمیت کئی حکومتی وزرا مستعفی ہو گئے ہیں۔ حکام نے الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ صدر جین بیکوف اقتدار چھوڑ دیں اور ملک میں نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں