عثمان بزدار

اپوزیشن عناصر نے ثابت کیا ہے کہ ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں’عثمان بزدار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس صرف انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں۔اپوزیشن عناصر نے ثابت کیا ہے کہ ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں ـکورونا پر منفی سیاست کرنے والوں کو اب انتشار کی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیےـاپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔

عوام جانتے ہیں کہ ماضی میں انہی جماعتوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا۔مسترد شدہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے۔مخالفین صرف پوائنٹ سکورنگ کرنے میں مصروف ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہےـ کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہےـ