فیصل آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن شوق سے حکومت کے خلاف عدم اعتماد لائے ان کی 37سازشیں ناکام بنادی گئی ہیں اب وہ 38ویں سازش کی سوچ بچار شروع کردیں اپوزیشن نے کشمیریوں کے جدوجہد کو نقصان پہنچانے کے لئے 5فروری کا دن چنا ، تاکہ دنیا کو پاکستان کی کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کا پیغام نہ جائیں بلکہ اپوزیشن کی سیاست کی شہ سرخیاں بنیں اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے عمران خان انہیں ب این آر او نہیں دے رہے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے ہر پاکستانی کو 10لاکھ روپے کی صحت سہولیات کارڈ حکومت کا کارنامہ ہے جہاں وہ جی چاہیں اپنا علاج کرواسکتے ہیں
وزیراعظم عمران خان فیصل آباد کے دورے کے دوران تاریخی اعلان کریں گے ان خیالات کے اظہار انہوںنے بدھ کے روز فیصل آباد میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت آنے سے پہلے عوام علاج معالجے کی سہولیات کیلئے در بدر بٹھک رہے تھے سرکاری ہسپتالوںمیں نہ ڈاکٹر تھے نہ ادویات کی سہولیات ۔
پی ٹی آئی حکومت آنے کے بعد پاکستان کے ہر شہری کو دس لاکھ روپے صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی گئی جس سے اب وہ نہ صرف بڑے نجی ہسپتالوں بلکہ سرکار ی ہسپتالوں میں بھی اپنا علاج کرواسکتے ہیں پہلے رقم نہ ہونے کی وجہ سے لوگ علاج معالجے کی سہولیات سے محروم تھے شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہر سال دعوہ کرتی ہے کہ وہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے اور احتجاجی تحریک چلائیں گے لیکن وہ گزشتہ سال چار سال سے بری طرح ناکام رہے ،
شہباز گل نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ وہ شوق سے عدم اعتماد لائے عمران خان اب انہیںاین آر او نہیںدیگا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے بھی 36مرتبہ حکومت کے خلاف سازشیں کی اور منہ کی کھائی اب 37ویں مرتبہ بھی ان کی سازش بری طرح ناکام ہوگئی میرا انہیں مشورہ ہے کہ اب وہ 38بار سازش کی سوچ بچار شروع کریں شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن نے 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کو ناکام بنانے کے لئے اس دن اپنا اجلاس منعقد کیا جس کا مقصد دنیا کو باور کرانا تھا کہ ان کی توجہ کشمیریوںکے ساتھ پاکستان کا یکجہتی کا پیغام نہ جائے بلکہ اپوزیشن کا پیغام ہی چایا رہے
انہوں نے کہا کہ 5فروری کو ٹی وی چینلز پر خبروں کی ہیڈ لائنز یوم یکجہتی کشمیرنہیںبلکہ پہلی پانچ خبریں اپوزیشن کے متعلق نشر ہوئیں اور چھٹی خبر کشمیر سے متعلق نشر ہوئی پاکستان میں دنیا بھر کے سفارتخانے ٹی وی چینلز کے خبروں کی ہیڈلائنز اور خبارات کی شہ سرخیاں کے کیبن بنا کر اپنے ممالک کو بھیجتے ہیں اس سے رائے عامہ ہموار ہونی تھی اپوزیشن پانچ فروری کے بجائے چار فروری یا چھ فروری کو اپنااجلاس منعقد کر سکتی تھی لیکن انہوں نے یوم یکجہتی کشمیرکا پیغام سبو تاژ کیا شہباز گل نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ سندھ کسی دوسرے ملک کا کامیاب دورہ کرکے آتے ہیں تو یہاں پر اگر ان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کیا جائے گا تو دنیا کو کیا پیغام جائے گا وزیراعلیٰ سندھ کا دورہ پیپلزپارٹی کا نہیں بلکہ پورے صوبہ سندھ کی نمائندگی کا دورہ تھا اپوزیشن عمران مخالفت میں قومی مفاد کو پس پشت نہ ڈالے ۔