اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات کے لئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن سینیٹ کے انتخابات کے لئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے، 24 گھنٹوں بعد ان کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا اور نئی کہانی ڈھونڈیں گے جس سے ٹی وی اسکرین آباد رہ سکے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیادوں پر ترتیب پاتی ہے نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی کوئی پالیسی۔









