لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماﺅں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں، احتساب ہمارا قومی مشن ہے، جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔جمعہ کو اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کی ، ملاقات کرنے والوں میں خیال احمد کاسترو،عمر فاروق، شہباز احمد و دیگر شامل تھے۔ اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ احتجاجی سیاست کرنے والے کرپشن اور لوٹ مار سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، ذاتی مفاد کا قومی مفادات پرغالب آنا افسوسناک ہے۔
منفی سیاست کرنے والوں نے عوام کی بنیادی ضرورت کوفراموش کئے رکھا، قوم جانتی ہے کہ اپوزیشن کس مقصدکیلئے اکٹھی ہوئی ہے، اپوزیشن رہنماﺅں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، احتساب ہماراقومی مشن ہے جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، ترقی کے عمل میں عوامی نمائندو ں کی مشاورت کواہمیت دی گئی ہے، اپوزیشن ترقی کے سفرکوروکنے کے در پے ہے