وزیر اعلی پنجاب

اپوزیشن رہنماﺅں نے ساڑھے 3برس کے دوران صرف نعرے لگائے، وزیر اعلی پنجاب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے غیر معمولی حالات میں بھی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا، وقت نے ثابت کیا وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت فیصلے کئے،

پیر کے روز اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن رہنماﺅں کو یاد رکھنا چاہیئے دکھی انسانیت کی خدمت خالی تقریروں سے نہیں ہوتی، اپوزیشن رہنماﺅں نے ساڑھے 3برس کے دوران صرف نعرے لگائے، عوام اپوزیشن کے ان سیاست دانوں کی منفی سیاست سے متنفر ہو چکے ہیں، بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قوم کوتقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے،عثمان بزدار نے کہاکہ اپوزیشن نے اپنی تمام توانائی صرف زبانی جمع خرچ پر صرف کی ہے، عوام کی خدمت کیلئے ان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے، تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے