عثمان بزدار

اپوزیشن جو مرضی کرلے حکومت مدت پوری کرے گی‘ و زیراعلیٰ پنجاب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)و زیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جو مرضی کرلے حکومت مدت پوری کرے گی۔و زیراعلیٰ پنجاب پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری کی ملاقات ہوئی ہے، سابق ایم پی اے سردار چنوں خان لغاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔خرم لغاری نے عثمان بزدارکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا تو عثمان بزراد نے بھی کہا کہ عدم اعتماد کے ارمان اپوزیشن کے دل میں رہ گئے۔

و زیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کو اس ہزیمت پر منفی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے، عدم اعتماد کی رٹ لگانے والے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اپوزیشن جو مرضی کرلے حکومت مدت پوری کرے گی۔و زیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کی قسمت میں صرف رونا لکھا ہے اوریہ آئندہ بھی روتے رہیں گے جبکہ ان کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کسی کو عوامی خدمت کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے کیونکہ ترقی ہر شہر کے عوام کا حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہر علاقے کی یکساں ترقی کیلئے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج دیا ہے، 360 ارب روپے کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج سے یکساں ترقی کی ٹھوس بنیاد رکھ دی ہے۔