لاہور(رپورٹنگ آن لائن) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا عید کے بعد حکومت مخالف احتجاج شروع کر نے کا فیصلہ ‘(ن) لیگ کے صدر شہبا زشر یف نے اپنے بھائی میاں نوازشر یف اور پی ڈی ایم کے سر براہ مولانا فضل الر حمن نے ٹیلی فونک رابطے میں مشاورت بھی کر لی ۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے قائد مسلم لیگ(ن)میاں نواز شریف اور جمعیت علمااسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا ہے ۔ رابطے کی دوران تینوں رہنماوں کے درمیان حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے اہم نکات پر مشاورت کی گئی ہے۔ ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے کئے گئے رابطے میں عیدکے بعدحکومت مخالف تحریک شروع کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے جسکے لیے مولانافضل الرحمان عیدکے بعدپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)میں شامل تمام جماعتوں کے قا ئدین سے ملاقاتیں کریں گے۔