عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی ہے، وزیراعلی پنجاب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی ہے ، نازک مرحلے میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی مذمت کرتے ہیں، اپوزیشن نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے نامناسب طرز عمل اختیار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کی لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں امن و امان کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورپرنسپل سیکرٹری و زیر اعلیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ فرض کی خاطر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہدا ہمارا فخر ہیں، حکومت پولیس شہدا ءکے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، پولیس شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، پاکستان کو امن اور بھائی چارے کا گہوارہ بنانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، اتحاد و اتفاق سے ہی وطن عزیز کو آگے لے کر جایا جاسکتا ہے، تدبر اور فہم و فراست سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی ہے، نازک مرحلے میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی مذمت کرتے ہیں، اپوزیشن نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے نامناسب طرز عمل اختیار کیا۔