اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنی چاہے اے پی سی کرلے ،جس کا دل چاہے خطاب کرے، اپوزیشن کو پیغام ہے ان کو این آر او نہیں ملے گا۔
اپوزیشن کی اے پی سی پر ردعمل میں مرزا شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی اے پی سی مفرور مجرموں اور ملزموں کے ٹولے سے بڑھ کر کچھ نہیں، یہ مشورے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں کہ چوری پکڑنے والوں سے کیسے بچا جائے۔ انہوں نے کہا کہتے ہیں پاکستان میں میڈیا آزاد نہیں، ابھی قوم نے قوانین کے برعکس ایک سزا یافتہ اشتہاری مجرم کا لائیو بھاشن سنا۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو اور ہمیشہ کی طرح گرم ہوا چلتے ہی ووٹر کو چھوڑ کر لندن بھاگ جاتے ہیں، میاں صاحب بضد ہیں کہ صرف وہ جج قبول ہے جو انہیں ثبوتوں کے باوجود بری کرے