اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہی سرخرو ہوں گے، اپوزیشن جتنا مرضی زور لگالے نتیجہ صفر ہی نکلے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آر پار کے بجائے سیاسی کشتی منجدھار میں ڈوبے گی، لیڈر کال دیتا ہے، گلی محلوں میں دعوت نامے نہیں بانٹتا پھرتا، لوگوں کو خطرناک وائرس اور نیکٹا کے الرٹ کا بھی پتہ ہے، اپوزیشن کی ضد کی سیاست بند گلی کی جانب جا رہی ہے، اپوزیشن کی ضد کا نتیجہ مایوسی اور ناکامی کی صورت نکلے گا۔