اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن بغیر پیسہ چلائے سینیٹ الیکشن نہیں جیت سکتی، لانگ مارچ کےلئے ابھی آئے لیکن این آر او نہیں ملے گا۔
منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کیوں نہیں لاتی، اپوزیشن بغیر پیسہ چلائے سینیٹ الیکشن نہیں جیت سکتی، دھکیوں کے باوجود لوگوں نے استعفے نہیں دیئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی آپ کی کرپشن بچانے کےلئے استعفے کیوں دے ، آپ کی کرپشن بچانے کےلئے لوگ سڑکوں پر نہیں آئے، ایک سوال کے جواب میں فیصل جاوید نے کہا کہ پی ڈی ایم کے تمام جلسے فعل ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن ختم کرنا چاہتے ہیں اور یہ کرپشن بچانا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ میں اس وقت آرٹیکل 226کی تشریخ کے حوالے سے جو بحث چل رہی ہے اس کا بہت جلد فیصلے آ جائے گا لیکن اپوزیشن چاہتے ہیں کہ خفیہ رائے شماری ہو تا کہ وہ لین دین کر سکیں،
لوگوں کو خرید سکیں، ہارس ٹریڈنگ ہمیشہ سے سینیٹ الیکشن میں ہوتی آئی ہے، اکیلے عمران خان نے تاریخ کی سب سے بڑے جلسے کی انہوں نے عوام کو نکالا تھا لیکن گیارہ پارٹیوں نے مل کر بھی عوام کو نہ نکال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کےلئے ابھی آئے، جو بھی ہو جائے این آر او نہیں ملے گا