فوادچوہدری

اپوزیشن اپنے 2 کلو گوشت کیلئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے، فوادچوہدری

اسلام آ با د (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ اپوزیشن اپنے 2 کلو گوشت کے لئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن اپنے دو کلوگوشت کے لئے پوری گائے ذبح کرنا چاہتی ہے، اگر بیماری پھیلتی ہے اور لوگوں کی زندگیاں داو پر لگتی ہیں، تو کس چیز کی سیاست؟۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سیاست اور اقتدار زندگی کے ساتھ ہیں، اگر زندگی کو خطرات لاحق ہوجائے تو سیاست کیا ہونی ہے، اپنی حکمت عملی بدلیں اگر جلسوں کا زیادہ شوق ہے ورچوئل جلسے کرلیں۔