شاہ محمود قریشی

اپوزیشن اپنی خواہشات اور سازش سے حکومت کو رخصت نہیں کرسکتی، شاہ محمود قریشی

ملتان (رپورٹنگ آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنی خواہشات اور سازش سے حکومت کو رخصت نہیں کرسکتی ،نظام رخصت ہونے سے اپوزیشن کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا،اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک دکھائی دے رہاہے، ،

اپوزیشن ماضی کی روایات پر گامزن ہے ،عوام ساتھ نہیں دیں گے،عوام سمجھتے ہیں اپوزیشن کااتحا دوقتی ہے، ن لیگ ،پیپلز پارٹی نے پانچ پانچ سال پورے کیئے،پیپلز پارٹی 12سال سے سندھ میں حکومت میں ہے، بھٹوکے نام پر کتنی بار ووٹ لوگے ؟کچھ قوتوں کو سی پیک چبھتاہے ، پی ٹی آئی حکومت میں سی پیک پر کام بڑھا ہے ،سی پیک اپنی منزل تک پہنچے گا،اداروں کو سیاست میں گھسیٹناکسی کے مفاد میں نہیں ،

حکومت کی کشمیرپرپالیسی واضح ہے جس میں کوئی لچک نہیں،مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قوم متحد ہے۔اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام گوجرانوالہ کے پی ڈی ایم کے جلسے سے لاتعلق رہے،گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا جلسہ معمول کا تھا،یہ کہنا کے سمندر امڈ آیا اس دعوے کے شیرازے بکھر گئے،لوگ حکومت کی دوسالہ کارکردگی کو مہنگائی کا ذمے د ار نہیں ٹھہراتے،اپوزیشن کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ مسائل حل کرسکیں،

لوگ سمجھتے ہیں اپوزیشن کا غیر فطری اتحاد ہے،اپوزیشن کو تحریک انصاف اور عمران خان کا خوف ہے،اسٹیج پر بہت سے پلیئرز کواپنا سیاسی مستقبل تاریک دکھائی د ے رہاہے۔اپوزیشن کو اپنے کیسوں کے منطقی انجام کے قریب پہنچنے کا خوف ہے ،اسٹیج سے وزیراعظم نوازشریف کے نعرے لگتے توپی پی کاکارکن لاتعلق دکھائی دیتا،پیپلز پارٹی 12سال سے سندھ میں حکومت میں ہے، بھٹوکے نام پر کتنی بار ووٹ لوگے؟

کتنی بار وہی فلم چلاوگے،صرف ہمدردی حاصل کرنے اورناکامی کی پیش بندی کے لیئے اپوزیشن نے گرفتاری کاموقف اپنایا ،ہم نے اپوزیشن کو جلسے کےلئے فری ہینڈ دیا،اپوزیشن کے جلسے میں کوئی ربط نظر نہیں آیا،بلاول تقریر کیلئے کھڑے ہوئے تو ن لیگ کے سپورٹرز آپس میں گفتگو کرتے رہے،

مولانا فضل الرحمان نے خالی اسٹیڈیم میں مکمل خطاب کیا،اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک دکھائی دے رہاہے ،اپوزیشن اپنی خواہشات اور سازش سے حکومت کو رخصت نہیں کرسکتی ،نظام رخصت ہونے سے اپوزیشن کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا،ن لیگ ،پیپلز پارٹی نے پانچ پانچ سال پورے کیئے،عوام سمجھتے ہیں اپوزیشن کااتحا دوقتی ہے ،اپوزیشن کی خواہش پر منتخب حکومت جانےوالی نہیں ،اسے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ قوتوں کو سی پیک چبھتاہے ،

پی ٹی آئی حکومت میں سی پیک پر کام بڑھا ہے ،سی پیک اپنی منزل تک پہنچے گا،بلاول نے میرا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب سے تعلقات میں گرمجوشی نہیں رہی،سعودیہ سے تاریخی تعلقات کا پورا تحفظ کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افواج پاکستان کا قیام امن میں کلیدی کردار ہے ،

کچھ قوتوں کا ایجنڈا اداروں کو نیچا دکھانا ہے،شاہ محمودقریشی نے کہا کہ حکومت کی کشمیرپرپالیسی واضح ہے جس میں کوئی لچک نہیں بلاول اپنے بیانات سے کشمیریوں کومایوس نہ کریں، ہرپاکستانی کشمیرکے معاملے پرایک تھاہے اوررہے گا،مسئلہ کشمیر پر پاکستانی قوم متحد ہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کوعوام نے منتخب کیاہے، وقت نے ثابت کیاعمران خان نے محنت اورنظریے پر گراس روٹ پارٹی بنائی،

بظاہرنواز شریف صحت یاب دکھائی دیتے ہیں،ہسپتال نہیں جاتے،ٹریٹمنٹ نہیں جاری تو مطلب ہے قوم سے ناٹک رچایاگیا،اداروں کو سیاست میں گھسیٹناکسی کے مفاد میں نہیں ،اپوزیشن ماضی کی روایات پر گامزن ہے ،عوام ساتھ نہیں دیں گے۔