اپوائنٹمنٹ مینجمنٹ سسٹم

اپوائنٹمنٹ سسٹم کے متوازی عوام کو ریلیف دیا جائے۔لاہور ہائی کورٹ میں تحریری تجاویز پیش

شہباز اکمل جندران۔۔۔

شہری میاں تنویر سرورکی طرف سے ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں اپوائنمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے خلاف دائرکردہ رٹ پٹیشن نمبر 33134/2020میں مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کی عدالت میں تحریری تجاویز پیش کی دی گئی ہیں۔

تحریری تجاویز عدالت عالیہ کی ہدایات پر اپوائنمنٹ مینجمنٹ سسٹم میں بہتری لانے اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے حوالے سے پیش کی گئی ہیں۔

اس سسلے میں پہلی تجویز دی گئی ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اپنے تمام کاونٹر اوپن کرے۔اور اپوائنمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے مقابلے پراپوائنمنٹ نہ رکھنے والے عام شہریوں کو بھی ڈیل کرے۔تاکہ اپوائنمنٹ نہ لینے والی عوام خوار نہ ہو۔

دوسری تجویز پیش کی گئی کہ محکمے کے بڑے شہروں میں بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لئے الگ کاونٹر بنائے جائیں۔

تیسری تجویز پیش کی گئی کہ خواتین کے لئے الگ کاونٹر قائم کئے جائیں۔

چوتھی تجویز پیش کی گئی کہ چیمبر آف کامرس کے اراکین کی طرح وکلا کے لئے لاہور بار ایسوسی ایشن اور لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے باررومز میں الگ کاونٹر بنائے جائیں۔

پانچویں تجویز پیش کی گئی کہ لاہور پریس کلب میں صحافیوں کے لئے الگ کاونٹر قائم کیا جائے۔

عدالت تمام تجاویز کو پٹیشن کا حصہ بناتے ہوئے ایک کاپی سیکرٹری و ڈی جی ایکسائز کو فراہم کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔