اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن ) اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ وہ اپنے صبر کو اپنی طاقت سمجھتی ہیں۔
ایک پروگرام میں شرکت کے دوران صبر بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان میں بہت صبر ہے اگر کوئی
انسان آکر ان کا سر بھی پھاڑ دے تو وہ لڑائی نہیں کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اس صبر کو اپنی کمزوری
نہیں بلکہ طاقت تصور کرتی ہیں۔ سارہ خان ان دنوں ڈرامہ سیریل’’ثبات‘‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔