اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اپنی مرضی کا نیب چیئرمین لگانے والے سوال پوچھنے پر نیب کو جانبدار بنا رہے ہیں، نیب انہی کیسز پر تفتیش کر رہا ہے جو دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کے خلاف کئے۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اداروں کی خود مختاری پر یقین رکھتے ہیں اور چینی چوری کا رونا رونے والے پی ڈی ایم سٹیج پر اپنے دائیں بائیں چور تلاش کریں۔