ایتھنز (ر پورٹنگ آن لائن) یونان کے وزیر اعظم کریاکوس میچو تاکیس نے کہا ہے کہ ہم بحیرہ ایون میں اپنی سمندری حدود کو 6
سمندری میل سے 12 میل تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ یونانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یونانی پارلیمنٹ میں
اٹلی اور مصر کے ساتھ طے پانے والے ایکسکلوزیو زون معاہدے پر ہونے والی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے
کہا کہ یونان اپنی سمندری حدود کو 6 سے 12 میل تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔یونانی وزیر اعظم نے سمندری حقوق
معاہدے کی تیسری شق کے مطابق بحیرہ ایوان کے جزائر سے مورا جزیرہ نما علاقے تک کے سمندر پر بلا بحث یونانی حاکمیت کا حق
ہونے کا دفاع کیا ہے۔ انہو ں نے یونانی رقبے میں توسیع آنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سمندری حدود کو 6
سمندری میل سے 12 میل تک بڑھانے پر مبنی ایک مسودہ قانون عنقریب پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔