354

“اپنی حد میں رہیں “۔ڈی جی اینٹی کرپشن کو لکھا بڑے افسر نے تگڑا خط۔

“اپنی حد میں رہیں “۔ڈی جی اینٹی کرپشن کو لکھا بڑے افسر نے تگڑا خط۔

شہباز اکمل جندران۔۔۔

ڈائیریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ایک ایسا خط لکھا ہے جس کے چرچے پنجاب بھر میں ہو گئے ہیں۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابر حیات تارڑ نے تتنبیہی خط میں ڈائیریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو غیرقانونی سرگرمیوں سے دور اور اپنی حد میں رہنے کو کہا ہے۔

خط میں بیان کیا گیا ہے کہ
چئیرمین نیاپاکستان ہاوسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ایک ریفرنس موصول ہوا ہے جس میں بیان کیا گیا ہے کہ نیا پاکستان پراجیکٹ کے سلسلے میں چکری روڈ راولپنڈی میں اینٹی کرپشن پنجاب 1172 کنال سرکاری اراضی اینٹی کرپشن نے واگزار کروائی ہے۔اور اس سلسلے میں ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے اتھارٹی کو مطلع بھی کیا گیاہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ سرکاری اراضی کو واگزار کروانا اچھا اقدام ہے لیکن صوبے میں بورڈ آف ریونیو سرکاری اراضی کو واگزار کروانے کا ذمہ دار ہے اور متذکرہ بالا اراضی بھی ضلعی انتظامیہ کی سربراہی میں ہی واگزار کروائی گئی ہے۔اور ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر ۔ایڈیشنل ڈی سی۔اور اے سی ہی سرکا ری اراضی کے کسٹوڈین ہوتا ہے۔جو ناجائز قابضین سے سرکاری اراضی واگزار کرواتے ہیں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے چئیرمین نیا پاکستان پراجیکٹ کو خط لکھ کر سرکاری اراضی کی نشاندہی اور واگزار کرنے بیان کرکے پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس اور کالونی لاز کی خلاف ورزی کی ہے۔لہذاآپ کو ایڈوائس کی جاتی ہے کہ اپنی حد ے باہر جاکر غیرقانونی سرگرمیوں میں نہ پڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں