اسحق ڈار 43

اپنی جغرافیائی سرحدوں کا ہر صورت تحفظ کریں گے،اسحاق ڈار کا یوم پاکستان پر پیغام

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اپنی جغرافیائی سرحدوں کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔

یوم پاکستان پر اپنے خصوصی پیغام میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے، قائداعظم کا خواب عظیم ریاست کا قیام تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئےپرعزم ہے، اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، کفایت شعاری پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں