اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ڈار برادران کے خلاف اینٹی کرپشن مقدمہ، عبوری ضمانت ملنے پر عثمان ڈار نے کہاہے کہ خواجہ آصف کی ایماء پر ہونے والی انتقامی کاروائی سے اچھی طرح واقف ہوں، اپنا مقدمہ اوپن ٹرائل کے ذریعے عوامی کے سامنے لڑنے کو تیار ہیں۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 9 ماہ سے جاری فسطائیت کا پہلے بھی مقابلہ کیا ہے پھر کروں گا،غیر ملکی کمپنی کا نوکر خواجہ آصف اور اس کا آقا میدان میں مقابلے سے بھاگ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ چاہتے ہیں ہمیں میدان سے باہر رکھ کر فکس مقابلہ کریں، سیالکوٹ کی عوام اس سازش کو اچھے سے پہچان چکی ہے، اسے ناکام کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ اینٹی کرپشن قانون کے مطابق کارروائی کرے تو خواجہ آصف کا پورا ٹبر جیل میں ہو۔ انہوںنے کہاکہ غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کے دوران مشکوک ٹرانزیکشنز کا پورا ریکارڈ موجود ہے۔
انہوںنے کہاکہ اقامہ کے نام پر بیرون ملک گٹھ جوڑ پہلے ہی بے نقاب ہو چکا، آزاد عدلیہ کے سامنے اپنے خلاف بنایا گیا جھوٹا اور جعلی مقدمہ لڑوں گا۔