دودھ،

اپریل 2021 کے دوران دودھ، کریم اور دودھ کی غذا کی درآمدات میں 21 فیصد سے زیادہ کمی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)اپریل 2021 کے دوران دودھ، کریم اور دودھ کی غذا کی درآمدات میں 21 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اپریل 2020 کے دوران درآمدات کا حجم 17.6 ملین ڈالر رہا تھا تاہم اپریل 2021 کے دوران درآمدات کی مالیت 12.9 ملین ڈالر تک کم ہوگئی ۔

اس طرح اپریل 2020 کے مقابلہ میں اپریل 2021 کے دوران دودھ، کریم اور دودھ کی غذا کی قومی درآمدات میں 4.7 ملین ڈالر یعنی 21.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔