صالحہ سعید

اٹک میں “نامی گرامی” ای ٹی او کی تعیناتی۔ڈی جی ایکسائز کے لئے چیلنج بن گئی

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب صالحہ سعید کے احکامات پر 2 جون کو 6 مخلتف افسروں کو تبدیل و تعینات کیا گیا ہے۔

انہی میں ایک نام گریڈ 16 کے راو الطاف حسین کا ہے جو اسسٹنٹ ایکسائز افسر ہے اور اسے اے ای ٹی او جہلم سے تبدیل کرکے اے ای ٹی او اٹک تعینات کیا گیا ہے لیکن ساتھ ہی اسے گریڈ 17 کا ایم آر اے اور ای ٹی او اٹک کا عہدہ سنبھالنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔
 صالحہ سعید
تاہم راو الطاف حسین کی اٹک تعیناتی ڈی جی ایکسائز کے لئے معمول کی تبدیلی نہیں رہی اور بتایا گیا ہے کہ محکمے کے ہی ایک سابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر گزشتہ روز ڈی جی آفس میں پیش ہوئے اور انہوں نے اے ای ٹی او راو الطاف حسین کے ماضی کے متعلق تفصیلا” آگاہ کیا۔اور الزام عائد کیا کہ راو الطاف حسین پیپلز کالونی اٹک میں گیسٹ روم چلانے کے حوالے سے بری شہرت رکھتا ہے۔

اور یہی نہیں بلکہ حافظ آباد میں تعیناتی کے دوران اینٹی کرپشن نے اسے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔جبکہ شیخوپورہ، جہلم، گجرات اور اٹک سے بھی شکایات پر تبادلے، سرنڈراور انکوائریاں اے ای ٹی او مذکور کی فائل کا حصہ ہیں۔

سابق اے ای ٹی کا کہنا ہے کہ ڈی جی کے ماتحت افسروں نے ذاتی ” دلچسپی ” لیتے ہوئے راو الطاف حسین کو ایک بار سے اٹک تعینات کرنے اور ای ٹی او کا اضافی عہدہ دیا ہے