بوگس ٹرانسفر

اٹک اور قصور، اے ڈی آر کی آڑ میں گاڑیوں کی بوگس ٹرانسفر کا انکشاف

رپورٹنگ آن لائن (قسط نمبر 1)

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ضلع اٹک اور ضلع قصور میں اصل مالک کی بجائے ان کے خود ساختہ نمائندوں کے ذریعے گاڑیوں کی مبینہ طور پر بوگس تبدیلی ملکیت کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

اٹک میں انسپکٹر ارشد اقبال اور ایم آر اے فرخ اور شاہد عطا نے 27 چھوٹی بڑی گاڑیوں، کاروں، بسوں، ٹریکٹروں، ویگنوں کو اصل مالکان کی بجائے ان کے نمائندوں کے ذریعے ٹرانسفر کیا جوکہ غیر قانونی ہے۔

اسی طرح قصور میں انسپکٹر اسد اور ایم آر اے اورنگزیب، نیاز سبحانی اور اعجاز اسلم نے 18 گاڑیوں کہ بوگس طریقے سے ٹرانسفر کی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ متذکرہ انسپکٹروں اور ایم آر ایز نے فی گاڑی اے ڈی آر کے سلسلے میں 15 سے 25 ہزار روپے تک رشوت وصول کی۔

البتہ اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ای ٹی او اٹک شاہد عطا، ای ٹی او قصور اعجاز اسلم اور انسپکٹر ایکسائز قصور اسد کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی قسم کی بے ظابطگی نہیں کی۔