لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے بیت المقدس میں رمضان المبارک میں نمازیوں پر اسرائیلی دہشت گرد فورسز زکے بہیمانہ تشدد پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس ظلم و بربریت کو روکنا ہوگا ۔
اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنیوالے مسلم ممالک کو اپنے فیصلے کا از سر نو جائزہ لیناہوگا ۔انہوںنے کہاکہ او آئی سی کی ہنگامی اجلاس بلا کر اسرائیل کی ظلم ،بربریت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جائے تاکہ آئندہ اسطرح کے ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو،ہمیں دنیا کو باور کرانا ہوگا مسلئہ فلسطین مسلمانوں کا نہیں انسانیت کا مسئلہ ہے ۔دنیا کو انسانی بنیادوں پر فلسطین میں ہونی والے مظالم ،پر آواز اٹھانا ہوگی ۔









