حسین براہیم طحہ 125

او آئی سی کی ایران میں دہشتگرد حملے کی مذمت

جدہ(رپورٹنگ آن لائن)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے ایران میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے جس میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ نے ایرانی حکومت کے نام ایک پیغام میں کرمان بم دھماکوں میں ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

او آئی سی کے بیان میں کہا گیا کہ او آئی سی اس المناک واقعے میں ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی کی تجدید کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں