لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ او آئی سی کانفرنس افغانستان کے بے سہارا لوگوں کے لئے ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پی ایم ایل این اور حواری او آئی سی پر بدگمانی پھیلا رہے ہیں کہ کشمیر ایجنڈے پر ہے یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپکو شرم آنی چاہئے آپکے لیڈر نے کشمیری قیادت کو نظرانداز کر کے مودی، جندال کو گلے لگایا، یہ کانفرنس افغانستان کے بے سہارا لوگوں کے لئے ہے اس پر تو گندی سیاست سے اجتناب کریں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ ایک گھر تو ڈائن بھی چھوڑ دیتی ہے۔