اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی عوام کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد کی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم نے قوم کے نام مبارکبادی پیغام میں کہاکہ میں پاکستان کی میزبانی میں کامیاب او آئی سی اجلاس پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر امت کی آواز کو مضبوط کرنے کے لیے اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے شراکت داری کو فروغ دے گا۔خیال رہے کہ او آئی سی کے 48ویں وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی اس سال پاکستان نے بھرپور انداز میں کی جس میں شریک ہونے والے وزرائے خارجہ کا وزیراعظم عمران خان نے دل سے شکریہ ادا کیا۔
٭٭٭٭٭