ایل پی جی

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں تیسری بار اضافہ کر دیا گیا ،تین روز میں ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے اضافہ کیا گیا ہے ۔چیئرمین ڈسٹری بیوٹر زایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ،ایل پی جی کی قیمت5روپے اضافے سے 175 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 50 روپے اضافے سے 2050 جبکہ کمرشل سلنڈ 200 روپے اضافے سے 7915 روپے پر پہنچ گیا ۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق آج18 جولائی کو لاہور میں کنونشن طلب کر لیا گیا ہے جس میں31 جولائی کو ملک گیر ہڑتال ، گوجرانوالہ کی طرف لانگ مارچ کے پروگرام کو حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کنونشن کے اختتام پر ایک بجے پریس کانفرنس اور ملک بھر میں ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور غیرمعیاری سلنڈرو کے خلاف روڈ مارچ کیا جائے گا۔