اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی حکومت کو پٹرولیم مصنوعات مزید 5روپے 14پیسے مہنگا کرنے کی تجویز، پٹرول کی قیمت میں 4روپے 80پیسے اضافہ کرنے کی سفارش، ہائی سپیڈ ڈیزل کو بھی 5روپے 14پیسے مہنگاکیا جانے کی تجویز دی ہے۔
پیر کو اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے، جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5روپے 14پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4روپے 80پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل میں 5روپے 14پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی سمری کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین پٹرولیم لیوی کی موجودہ شرح پر کیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد ہو گا۔وزارت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان منگل کو کرے گی