اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانیکی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوادی۔ذرائع پرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے گیارہ روپے فی لٹر تک اضافے کی تجاویز موصول ہوگئی ۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دوروپے چالیس پیسے،پٹرول کی قیمت میں ساڑھے گیارہ روپے تک اضافے کی تجویز دی گئی ۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپیہ چالیس پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی تجاویز موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہیں،پٹرولیم لیوی میں ردو بدل میں قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے،پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ (آج) جمعرات وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ جاری کرے گی،نئی قیمتوں پر عملدرآمد جمعرات کو رات بارہ بجے سے ہوگا