اوگرا

اوگرا نے ستمبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

لاہور ( ر پورٹنگ آن لائن)اوگرا نے ستمبر کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن سسٹم کیلئے درآمدی ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 2.0359ڈالر جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں2.1369ڈالر فی یونٹ اضافہ کردیاگیا ۔

سوئی نادرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.3534جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.0918ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ۔سوئی نادرن سسٹم پر اگست میں ایل این جی کی قیمت 13.2175ڈالر فی یونٹ جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر اگست میں ایل این جی کی قیمت 12.9549ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی ۔