معذور کم سن بچی 164

اوکاڑہ میں معذور کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کا واقعہ میں تفتیشی افسر کی رشوت ستانی کا معاملہ ، وزیر اعظم کا نوٹس

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے اوکاڑہ میں معذور کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کے واقعے میں تفتیشی افسر کی رشوت ستانی کے معاملے کا نوٹس لے لیا، ڈی پی او اوکاڑہ نے متعلقہ تفتیشی کو معطل کردیا،

تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ نے سیٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی تھی جس پر وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے ،

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ڈی پی او اوکاڑہ کو فوری کاروائی کی ہدایت کی جس پر ڈی پی او اوکاڑہ نے متعلقہ تفتیشی کو معطل کردیا، وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ معاملہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور فوری قانونی کاروائی کی جائے۔وزیراعظم آفس نے ڈی پی او اوکاڑہ کو تحقیقات سے متعلق آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں