اوکاڑہ
( شیر محمد)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علیزہ ریحان کی زیر صدارت انجمن تاجران و غلہ منڈی کی نمائندوں کا اجلاس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے افغان باشندوں کے سلسلہ میں حکومتی پالیسی بارے آگاہ کر دیا،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق افغان باشندوں پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں جن کے تحت ان کی رہائش، کاروبار کرنے اور کاروباری شراکت داری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،
اس کے علاوہ انہیں کاروبار پر کرایہ پر مکان، دکانیں اور گودام مہیا کرنے پر بھی پابندی عائد ہے، اپنے ارد گرد کاروبار کرنے والے غیر ملکیوں اور بالخصوص افغانیوں کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس اسٹیشن کو دی جائے،
پہلے سے مقیم افراد کے کرایہ ناموں اور دیگر دستاویزات بھی تھانوں میں جمع کروائیں، انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے تاجران کے ساتھ خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، انجمن تاجران تمام بازاروں اور دکانداروں کو حکومتی پالیسی سے متعلق آگاہ کریں اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔