اوپن یونیورسٹی 189

اوپن یونیورسٹی کے میٹرک، ایف اے پروگرامز کے امتحانات یکم ستمبر سے شروع ہوں گے

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) علامہ اقبال اوپن ےونےورسٹی کے سمسٹربہار2021 کے اے ٹی ٹی سی ، نان کریڈٹ کورسز/سرٹیفیکیٹ اِن لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن ، میٹرک ، آئی کام ، ایف اے، ایف ایس سی پروگرامز کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ یکم ستمبر کو شروع ہوں گے جو 12۔اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ طلباءو طالبات کی قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر میں 750۔امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔طلبہ کو رول نمبر سلپس ارسال کردی گئی ہیں تمام امیدواروں کی رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

امتحانی مراکز میں کرونا ایس اوپیزپر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا ۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ شدہ رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں